موجودہ دہشتگردی کی لہر میں افغانستان سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دی اور کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیچھے بھارت ہے اور افغانستان سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اور چیئرمین علما کونسل پاکستان علامہ طاہر اشرفی نے سانحہ ترلائی کے حوالے سے قومی پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترلائی کا واقعہ نیا اور غیر متوقع ہے اور یہ پاکستان دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ خارجی ہیں جو مساجد اور چرچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، قرآن کے مطابق بے گناہ مومن کا قاتل ہمیشہ جہنم میں رہے گا جبکہ ایسے عناصر اللہ کی لعنت کے مستحق ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر تمام مکاتب فکر کے اکابرین کے دستخط موجود ہیں اور اس کی خلاف ورزی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں، دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں اور اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ آپ کا بزدل دشمن عام شہریوں، عورتوں، بچوں اور عبادت گاہوں پر حملہ آور ہوگا کیونکہ ہمارا دشمن ہماری فوج سے لڑ نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خدیجۃ الکبریٰ عظمت اور شان والا نام ہے، ہماری مان سیدنا خدیجۃ الکبریٰ نے پہلے کلمہ پڑھ کر گواہی دی، اگر مسلمان ہوتا تو اس نام کو دیکھ کر حملہ نہ کرتا، دہشت گردوں کا تعلق اسلام سے نہیں، جو کسی مومن کو قتل کرے گا وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے اللہ کا شریک ٹھہراہا اور  قتل کیا وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا، ہم نے پمز اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی تو انہوں نے کہا ہم سجدے میں تھے، ہم کمزور ہیں ہمارا رب تو کمزور نہیں ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ پرانی روایت ہے کہ سجدے میں حملہ کرنا یہ کوئی نئی روایت نہیں، مسجد میں حضرت عمر  اور حضرت علی پر حملہ ہوا، اس کا مطلب یہ ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے والے دونوں کے ماننے والے نہیں ہیں۔

چیئرمین علما کونسل نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیچھے فتنۃ الہندوستان ہے اور افغانستان سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہدا اور زخمیوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے اور جہاں کسی کو سہولت نہ ملے وہ براہ راست اطلاع دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں سیکیورٹی کے فقدان پر ایکشن لیا جا رہا ہے اور تمام سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین علما کونسل پاکستان نے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے سانحے کے پیش نظر حکومتی سطح پر تقریبات منسوخ کیں اور دعا کی کہ اللہ امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند متحد رکھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فلسطینیوں کی نمائندگی جرات سے کرتے ہیں

Similar Posts