پی ایس ایل 2026: پلیئرز کی نیلامی کل ہوں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی پہلی پلیئرز آکشن تقریب کل لاہور میں ہوگی، فرنچائزز کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کریں گی۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والی تقریب میں ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بناسکیں گی۔

16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی ہونا لازم ہے جب کہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیرملکی پلیئرز ہوسکتے ہیں، اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 پلیئرز کی شمولیت لازمی ہے۔

لاہور میں ہونے والا پلیئرز آکشن صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسڑڈ ہیں۔ 

ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہوگا جہاں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بجٹ میں شامل ہوں گے۔

Similar Posts