تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کررہے ہیں۔
مچل مارش کو اتوار کو ٹریننگ سیشن کے دوران سائیڈ آرم تھرو ڈاؤن کے دوران گرون ایریا میں شدید چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ فوری طور پر نیٹس سے باہر چلے گئے تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسکین میں اندرونی چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے اور انہیں مکمل آرام اور بحالی کی ضرورت ہے۔
Mitch Marsh has been ruled out of Australia’s #T20WorldCup opener, with Steve Smith set to head to Sri Lanka.
Details here: https://t.co/lugZUFllzJ pic.twitter.com/MFEdVA9eZa
— cricket.com.au (@cricketcomau) February 11, 2026
مچل مارش کی اگلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی شرکت مشکوک ہے۔
مارش کی عدم موجودگی میں میتھیو رینشا کو پہلی بار ورلڈ کپ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کو ٹریوس ہیڈ کا اوپننگ پارٹنر بنایا گیا ہے۔
اسٹیو اسمتھ بطور اسٹینڈ بائی سری لنکا روانہ ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔