میانوالی میں جلسے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زبان پھسل گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی میں منعقدہ پروگرام میں پہنچی اور عوام سے خطاب کیا۔
اس دوران جوش خطابت میں ایک موقع پر اُن کی زبان پھسلی اور اُن کے منہ سے نکل گیا کہ ’میانوالی والوں یہ صرف دعویٰ نہیں، مریم نواز ، نوازشریف کی طرح دعویٰ نہیں کرتی بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے الحمد اللہ‘۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہورہی ہیں یا نہیں ہورہیں؟۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے سوال کیا کہ ’میانوالی میں دل کا اسپتال بنا ہے کہ نہیں بنا؟ سڑکیں بنی کہ نہیں بنیں؟ آج میں میانوالی کے پہلے دل کے امراض کا افتتاح کر کے آرہی ہوں۔