کراچی، لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد چار نمبر کی فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت نوید اور وسیم کے ناموں سے کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Similar Posts