بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم راگنی ایم ایم ایس فرنچائز کی واپسی ہو رہی ہے، تاہم اب اسے راگنی ایم ایم ایس 3 نہیں بلکہ صرف راگنی 3 کہا جائے گا۔
دستیاب معلومات کے مطابق ہدایتکار شاشانک گھوش اس پروجیکٹ کی ہدایتکاری کریں گے جب کہ ساحر رضا تخلیقی کردار میں منتقل ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے تمنا بھاٹیا اور جنید خان سے بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پہلے ایسی خبریں تھیں کہ فلم غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے، لیکن اب لگتا ہے کہ منصوبہ دوبارہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا بھاٹیا اور جنید خان ایکتا کپور کی آنے والی فلم کا حصہ بننے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس کا عنوان راگنی 3 ہوگا۔
اس کے علاوہ یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ ہدایتکار کو شیڈولنگ مسائل کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے، مگر اب تصدیق ہو گئی ہے کہ اصل ہدایتکار شاشانک گھوش ہی فلم ڈائریکشن دیں گے۔
یہ پروجیکٹ ایکتا کپور ہی پروڈیوس کریں گی جو پہلے دونوں حصوں سے وابستہ رہی ہیں، 2011 میں ریلیز ہونے والی راگنی ایم ایم ایس اور 2014 کی راگنی ایم ایم ایس 2 ایک ہارر تھرلر سیریز تھی، تاہم کہانی کی مکمل تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ پہلی فلم میں راجکمار راؤ اور کائنات موٹیوالا مرکزی کرداروں میں تھے جب کہ سیکوئل میں سنی لیون اور ساحل پریم نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔