رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کی لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 6، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس پر 18 فروری کو سماعت ہوگی۔
جس کیسز کو سماعت کیلیے مقرر کیا گیا اُن میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرنے کی درخواست بھی ہے۔
اس کے علاوہ بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف اپیل، 9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکاری درخواست، ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔