ٹل سے 140 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

ٹل سے 140 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا ، قافلے میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے ضروریات زندگی شامل ہیں۔

ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین پارا چنار کے صدر حاجی امداد حسین کا کہنا ہے کہ ضروریہ اشیا میں آئل ٹینکرز کو روک دیا گیا ہے اور صرف ایک ٹینکر علاقہ علیزئی پہنچ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل ٹل مین شاہراہ کو عام آمد و رفت کھلا جائے ، پارا چنار ٹریڈ یونین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کے کے قافلے میں مزید اضافہ کیا جائے۔

ٹل سے پھل، سبزیاں اور اشیائے ضروریہ لے کر قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

اشیا ضروریہ پر مشتمل 71 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ہنگو ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے مختلف علاقوں میں تجارتی سامان پہنچانے کے لئے آج 140 چھوٹی بڑی گاڑیاں روانہ کی گئیں ۔

انتظامیہ کے مطابق وقفے وقفے سے چھوٹے قافلوں کی شکل میں تجارتی سامان روانہ کیا جاتا رہا۔

تجارتی سامان میں آٹا، گھی، چینی، سبزیاں اور پھل شامل ہیں ۔ قافلوں کی نقل وحمل کے دوران ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Similar Posts