شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کی وجہ بتادی

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہی کی وجوہات بتادیں۔ 

بھارتی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایک بندے کر کرکٹ کا کچھ پتا ہی نہیں اور آپ اس کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیں تو انجام تو یہی ہوگا، یہ ایسا ہی ہے کہ مجھے نیوز کا کچھ نہیں پتا اور آپ مجھے کسی نیوز چینل کا ہیڈ بنادیں تو میں کیا کروں گا جب مجھے کچھ معلوم ہی نہیں ہوگا 

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس حال میں کیسے ٹیم چلے گی، ایک بندے کو آپ نے سپراسٹار بنایا ہوا جو ایک میچ نہیں جتواسکتا اور ایک ایسے بولر کو سپر اسٹار بنایا ہوا ہے جو 10 اوورز تک نہیں کرواسکتا، جب اس قسم کے اسٹارز منتخب کروگے تو انجام یہی ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ آپ ایک غیر سنجیدہ اور جاہل بندے کو بڑی نوکری دے دیں گے تو یہی ہوگا یا پھر کوئی ادارہ ایسے بندے کے حوالے کردیں تو وہ یہی کرے گا۔ 

انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کی کرکٹ بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم بہت پیچھے رہہ گئے ہیں، دونوں ٹیموں کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے، بس ٹی وی میں بیٹھ کر ہم باتیں کرسکتے ہیں گراؤنڈ پر اس وقت کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ 

شعیب اختر نے کہا کہ تاہم، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا تو نہیں چھوڑ سکتا، چاہے ہم ہارتے رہیں، اب میں یہی دعا کرسکتا ہوں کہ پاکستان نمیبیا کو شکست دے اور اگلے مرحلے میں داخل ہو۔ 

🚨Shoaib Akhtar roasted Mohsin Naqvi & Pakistan

“Naqvi who doesn’t cricket has become chairman of PCB, they call Babar superstar & he cant win us a game.

Biggest crime in world is to give incompetent & jaheel person the big job(referring Mohsin Naqvi).” pic.twitter.com/a07T6Y2DEV
— Rajiv (@Rajiv1841) February 15, 2026

پروگرام میں شریک بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بھی شعیب اختر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری بات سچائی سے بیان کردی ہے تو اس میں کچھ اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان کی کرکٹ کہا جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔ 

Similar Posts