بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد 

بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے طور پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد ریلی میں ضلع زیارت ،ہرنائی اور تحصیل سنجاوی کے ہزاروں افراد  نے شرکت کی۔ ریلی میں حب الوطنی سے سرشار شرکا ء نے فتنہ الہندوستان کیخلاف شدید نفرت کا اظہار کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ریلی میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے شرکاء کی جانب سے پاکستان و پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔  

شرکاء نے دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ کی قیادت میں قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی اور ہزاروں شہریوں نے بھی ریلی میں شرکت کی

بلوچستان کے غیور عوام نے سڑکوں پر نکل کر فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مکمل مسترد کر دیا ہے۔

Similar Posts