سونے کی قیمت میں کمی  ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کی کمی سے 4ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 200روپے کی کمی سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی،  اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743روپے گھٹ کر 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 8ہزار 164روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کی کمی سے 6ہزار 999روپے کی سطح پر آگئی۔

Similar Posts