تفصیلات کے مطابق کولمبو میں پریکٹس سیشن کے دوران ایک صحافی نے شاداب خان سے سوال کیا کہ کیا سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟
شاداب خان نے چلتے چلتے صحافی کو جواب دیا انشاءاللہ فائنل تک یہیں ہیں۔
صحافی نے پوچھا کیا پاکستان فائنل بھارت سے کھیلے گا؟
جس پر شاداب خان نے کہا وہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن ہم فائنل کھیلیں گے۔
Exclusive
Shadab Khan is hopeful to reach into the Finals of T20 World cup
شاداب خان پریکٹس کے بعد کہتے ہیں کہ ہم سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل میں جائینگے… صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارت کے ساتھ فائنل ہوگا شاداب کہتے ہیں کہ یہ اللہ جانتا ہے ہم فائنل کھیلیں گے
Vc: @Zespeaks… pic.twitter.com/FuK7sjsbof
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 17, 2026
واضح رہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے بصورت دیگر امریکی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بناء پر سپر ایٹ میں چلی جائے گی۔