ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ناقابلِ شکست بھارتی ٹیم کے کپتان کا بڑا بیان!

بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ جب آپ جیتتے ہیں تب بھی آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں اور آج ٹیم نے سیکھا ہے۔

احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دینے کے بعد پوسٹ میچ تقریب میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے 190 تک اسکور کرنا چاہتے تھے۔ میدان میں کچھ اوس تھی جو بولرز کے لیے مشکل کر رہی تھی لیکن مجموعی طور پر وہ نتیجے سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ایسی صورتحال میں شاید پھر ہو سکتی ہے (یعنی جلدی وکٹیں کھو دینا) لیکن بیٹرز کے لیے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ان کی کیا ذمہ داری ہے۔ ٹیم کے پاس فائر پاور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات یہ سر درد اچھا ہوتا ہے جب آپ کے پاس بہت سے آپشن موجود ہوں۔ جس طرح چیزیں ہو رہی ہیں وہ اس پر خوش ہیں۔

Similar Posts