ڈھلتی عمر میں ہیرو؛ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیا؟

منجھی ہوئی معروف اداکارہ ہر دلعزیز ماہرہ خان اپنی نٹ کھٹ شرارتوں اور چلبلے انداز کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ ان کی جوڑی ہمایوں سعید کے ساتھ کافی مقبول ہے۔ 

ہمایوں سعید کے ساتھ کئی فلموں میں ہیروئن آنے والی ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار اور دوست کو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم مشورہ دے ڈالا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کو اب رومانوی کردار کے بجائے منفی اور ایکشن سے بھرپور کرداروں کی طرف جانا چاہیے تاکہ ناظرین انہیں ایک بالکل نئے انداز میں دیکھ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہرہ خان نے آنے والی فلم آگ لگے بستی کی پروموشنز کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

اداکارہ ماہرہ نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمایوں کو اب منفی کردار کرنے چاہئیں۔ میں انہیں کسی ولن یا نوڑی نتھ جیسے ایکشن کردار میں دیکھنا چاہوں گی جہاں وہ اپنا بالکل مختلف پہلو دکھا سکیں۔ وہ ایکشن پر مبنی کرداروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اسی پروگرام میں موجود اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے خود ایکشن کردار کرنا پسند ہیں مگر پاکستان میں فلموں کے لیے درکار جدید سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا کہ فلم آگ لگے بستی میں کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے ان کی انگلی فریکچر بھی ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اس وقت فلم آگ لگے بستی میں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم ایکشن اور کامیڈی کا امتزاج ہے اور اس میں فہد مصطفیٰ بھی بطور اداکار اور پروڈیوسر شامل ہیں۔

 

Similar Posts