پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ قومی وقار کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کا چیلج قبول کیا ہے قوم کی دعاوں سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی ایک پروفیشنل اور سچے محب وطن ہیں، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں ہاکی کا کھیل نئے دور میں داخل ہوگا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ کھلاڑی شاندار کھیل پیش کریں گے، ہمیں پاکستان کا وقار کا بڑھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے ہاکی کی پرموشن کے لیے جو پلان تشکیل دیا ہے اس کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے، ہمیں ماضی کوبھول کر مستقبل کی فکرکرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم کے ساتھ پروفیشنل ویڈیو اینلیسٹ سلطان اشرف اور اسٹینٹ کوچ اصفر یعقوب ہوں گے جو کہ میری معاونت کریں گے۔

Similar Posts