خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی مںظوری لی جائے گی۔
صوبائی کابینہ ایجنڈے میں گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی اور خواتین ہراسانی قانون میں ترامیم بھی شامل ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈی آئی خان موٹروے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسی طرح رمضان سپورٹ پروگرام، اقلیتی طالب علموں کے لیے خصوصی فنڈزکی مظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔