عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل مینچو طاقتور جیلسکو نیو جنریشن کارٹل (سی جے این جی) کا سربراہ تھا، جس نے مختصر عرصے میں عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کی شکل اختیار کرلی تھی اور حریف سینالوا کارٹل سے مقابلہ کر رہا تھا، جس کی قیادت گرفتار ڈرگ لارڈ جواکین ایل چیپو گزمان کر چکا ہے۔
JUST IN: 🇲🇽 CJNG cartel has reportedly stormed the Guadalajara Airport in Mexico after the Mexican army killed its leader El Mencho. pic.twitter.com/kAVA1ZUV3v
— BRICS News (@BRICSinfo) February 22, 2026
کارروائی کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد ریاستوں میں گاڑیاں نذرِ آتش کی گئیں اور مسلح افراد نے شاہراہیں بند کردیں۔ جالسکو کے گورنر پابلو لیموس ناورو نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی جبکہ امریکی حکام نے بھی احتیاطی الرٹ جاری کیا۔
یہ کارروائی میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم کی حکومت پر امریکی دباؤ کے تناظر میں کی گئی، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منشیات کے خلاف سخت اقدامات کے مطالبات سامنے آئے تھے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے ایل مینچو کی ہلاکت کو خطے کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا۔
دوسری جانب تشدد کے خدشات کے باعث ایئر کینیڈا نے ساحلی شہر پوئرٹو ولارٹا کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔