امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت، ایرانی صدر کا بڑا بیان سامنے آگیا

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات سے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں تاہم ایران امریکی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق حالیہ بات چیت میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا جس سے مثبت پیشرفت کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امریکی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا، تاہم سفارتی حل کے امکانات بھی موجود ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی کے باوجود مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

Similar Posts