*پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے اسپتال میں لوگوں کا مفت علاج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھ کے علاج کے لئے ان کو اسپتال لے جایا جائے، لیڈر کی آنکھ سے قوم اپنا مستقل دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کچھ خاص چیز نہیں مانگ رہے، سپریم کورٹ نے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا، کیا رپورٹ خالی داخل دفتر کرنے کے لئے تھی۔
علی محمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آزاد رکھنے کے لئے بانی چیئرمین نے تحریک چلائی، ہماری مانگ ہے کہ بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔