محکمہ صحت پنجاب کا جناح اسپتال لاہور میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ صحت پنجاب نے جناح اسپتال لاہور میں تنخواہ لینے والے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے جناح اسپتال کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تنخواہ لینے والے غیر حاضر ڈاکٹروں کو دھر لیا، جس میں چھ ڈاکٹروں پر ملی بھگت کے ساتھ بیرون ملک روانہ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ چھ ڈاکٹروں میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے ان ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا سات دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

مراسلے کے مطابق عرصہ دراز سے چھ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، لیکن تنخواہیں وصول کررہے ہیں، جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر داکٹرز اسپتال کے قواعد وضوابط، پیشہ وارانہ اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب بھی ہوئے۔

Similar Posts