پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 59 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل نمیبیا کے خلاف میچ میں بھی صاحبزادہ فرحان نے سینچری اسکور کی۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا 319 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو انہوں نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قائم کیا تھا۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 319 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ اس فہرست میں سری لنکا کے تلکا رتنے دلشان 317 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔