پاک فوج کی افغان جارحیت کیخلاف مؤثرکارروائی، کے پی کے عوام کا حمایت کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read
ملک بھر کےعوام  افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی  کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔

افغان طالبان رجیم کیخلاف جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا ہے،اسے کوئی ملک شکست نہیں دے سکتا۔

شہری نے کہا کہ افغان قوم نے پاکستان میں پچاس سال گزارے لیکن انہوں نے وفا نہیں کی، افغان طالبان نے دوسرے ملکوں کی ایما پر پاکستان پر حملہ کیا۔ افغان طالبان کو اپنی شرانگیزی کا بھرپور جواب مل گیا۔

شہری نے کہا کہ پاکستان کے ایک انچ پر بھی کوئی قبضہ نہیں کرسکتا، ہم  اپنی بہادر فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک کا ہر نوجوان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحد اور یکجا ہے، قوم ملک کیلئے ہر قربانی کو تیار ہے۔ دہشت گردی کا جواب دینے کیلئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاکستانی قوم کا  اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی ملک سے لازوال محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

Similar Posts