کراچی: 19 اپریل کی رات سے 20 اپریل کی سہ پھر 3 بجے تک جام صادق برج پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق جام صادق برج کورنگی پر ترقیاتی کاموں کے باعث 19 اپریل کی رات 12 بجے سے 20 اپریل کی سہ پہر 3 بجے تک ٹریفک مکمل بند رہےگی۔
جام صادق برج پر ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی کی جانب بھیجا جائے گا۔
اسی طرح کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔