ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق تہران کے شمالی حصے میں واقع گاندھی اسپتال کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے بعد ہسپتال کے اندر ملبہ بکھرا ہوا پایا گیا اور خالی ویل چیئرز منظرعام پر آئیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران کے گاندھی اسپتال پر امریکا اور اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق یہ حملہ اسپتال کو نشانہ بنا کر انجام دیا گیا۔
فارس اور میزان نیوز ایجنسیوں نے اسپتال کے اندر سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں اسپتال کے فرش پر ملبہ بکھرا ہوا اور خالی ویل چیئرز نظر آ رہی ہیں۔
اُدھر اسرائیلی فوج نے بھی اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کی حکومت سے متعلق اہداف کو تہران کے قلب میں نشانہ بنایا ہے۔
فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے فوجی انٹیلیجنس کی رہنمائی میں حملوں کی ایک لہر کا آغاز کیا ہے۔
تہران سے موصول ہونے والی مختلف اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔