سرفرازاحمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ دینے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بنگلادیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بطور کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے۔

سرفراز احمد کو موجودہ عبوری کوچ اظہر محمود کی مدتِ ملازمت ختم ہونے پرعہدہ دیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کردے گا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بطور مینجر اور مینٹور فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Similar Posts