ایران امریکا جنگ سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر

0 minutes, 0 seconds Read

ایران امریکا جنگ سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ لاحق ہوگیا جب کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سیاحت کو 56 ارب ڈالر تک کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہے، خطے کی سالانہ تقریباً 367 ارب ڈالر کی سیاحتی صنعت خطرے میں پڑگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ سے زائد برطانوی شہری یو اے ای میں موجود ہیں، ایک لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں نے واپس آنے کے لیے رجسٹر کرالیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد فضائی سفر کا یہ سب سے بڑا بحران ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ویکیشن رینٹل کی منسوخیاں دوگنی ہوگئیں، زیادہ تر بکنگز مارچ کے مہینے کے لیے تھیں۔

ماہرین کے مطابق 8450 سے زائد بکنگز منسوخ کردی گئیں، خلیجی سیاحوں کے لیے ترکیہ اور آذربائیجان متبادل روٹ معلوم ہورہا ہے۔ ایئرلائنز اور ٹریول کمپنیوں کے مطابق مسافر پرتگال، اٹلی، یونان کی طرف شفٹ ہورہے ہیں، ایشین مارکیٹ میں مسافر سستی رہائش کے لیے تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا رخ کر رہے ہیں۔

Similar Posts