لبنان: 4 روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں اموات 77 تک پہنچ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

لبنان میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کم از کم 77 افراد جاں بحق جب کہ 527 زخمی ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق مختلف علاقوں میں حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 77 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں 527 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں مزید دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد آج ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لبنان کے علاقے زحلہ کے قریب ایک شاہراہ پر اسرائیلی حملہ کیا گیا، جس کی زد میں ایک گاڑی بھی آ گئی۔

حکام کے مطابق حملوں کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Similar Posts