تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے کھوکھرا پار 4 نمبر حیدر کرار سوسائٹی میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر ریاض بھٹو کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ سجاد منگی ایڈووکیٹ ولد ناظم منگی کے نام سے کی گئی جو وکیل تھا، متوفی کے دیگر چار بھائی بھی وکیل ہیں۔
گھر والوں نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ متوفی کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا اور تلخ کلامی ہوئی تھی، متوفی کے والد نے آکر دونوں کو ڈانٹا تھا اور آئندہ جھگڑا نہ کرنے کی تاکید کی تھی۔
اسی بات پر دلبرداشتہ ہوکر سجاد منگی ایڈووکیٹ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس واقعے کی مذید تحقیقات کر رہی ہے۔