ایران جنگ کے اثرات، دو لاکھ سے زائد امریکی شہری مشرق وسطیٰ میں پھنس گئے

0 minutes, 0 seconds Read
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد ایران کے جوابی حملوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے ایک نیا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں اس وقت دو لاکھ سے زائد امریکی شہری موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 18 ہزار افراد اب تک مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امارات میں تقریباً 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار جبکہ سعودی عربیہ میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔

امریکی حکومت نے ان ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خطہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، تاہم پروازیں محدود ہونے کے باعث انخلا کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کویت میں امریکی سفارت خانے کی سرگرمیاں بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

Similar Posts