بلوچستان میں 15 دہشتگردوں کی ہلاکت، صدر و وزیراعظم کا فوج کو خراج تحسین

0 minutes, 0 seconds Read
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان  کے علاقے ہرنائی اور بسیمہ   میں بھارتی حمایت یافتہ  فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان  کے ساتھ کھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران پندرہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز  کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Similar Posts