اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کیجانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔
پولیس کیجانب سے ملزم کے 6 روزہ جسمانی کی استدعا کی گئی تھی۔ پولیس کیجانب سے مجموعی طور پر 48 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کیخلاف دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔