سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افواج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دشمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ باقی عناصر پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
بعد ازاں بتایا گیا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں، جن میں دشمن کی کئی پوسٹیں تباہ کر دی گئیں اور کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ دیگر شدت پسند اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بھرپور اور طاقت ور جواب کے باعث افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن “غضب للحق” تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔