لیاقت بلوچ سے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ

0 minutes, 0 seconds Read
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رہنماؤں کے درمیان ملکی اور خطہ میں موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے پوری قوم متحد ہے اور سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے قومی قیادت کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل قومی اتفاق رائے سے تلاش کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں طالبان قیادت عوامی امنگوں کے مطابق کام کرے اور پاکستان و ایران سے معاملات بہتر بنائے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایرانی محاذ پر تیسری مرتبہ شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بلوچستان قیادت اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جرگہ پروگرام منعقد کرے گی تاکہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

Similar Posts