برازیل: فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، سب سے زیادہ 23 ریڈ کارڈز کا ریکارڈ قائم

0 minutes, 20 seconds Read
برازیل میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑے کے بعد سب سے زیادہ 23 ریڈ کارڈز دکھانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں کھیلے گئے کیمپیوناتو مینیرو کے فائنل میں روایتی حریف کلبوں کروزیرو اور ایٹلیٹیکو مینیرو کے درمیان میچ کے اختتامی لمحات میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

یہ واقعہ اتوار کو کھیلے گئے میچ کے اختتامی مراحل میں پیش آیا جب کروزیرو کو ایٹلیٹیکو مینیرو کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

میچ کے آخری لمحات میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب اٹلیٹیکو مینیرو کے گول کیپر ایورسن نے کروزیرو کے مڈفیلڈر کرسٹن کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹن گیند کے تعاقب میں گول کیپر سے ٹکرا گئے تھے جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا۔

اس واقعے کے فوراً بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے اور میدان میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

صورتحال اس قدر کشیدہ ہو گئی کہ سیکیورٹی عملے کو مداخلت کر کے کھلاڑیوں کو الگ کرنا پڑا۔

🚨 UNREAL SCENES! 🤯

A real WAR broke out between the players of Cruzeiro and Atletico Mineiro today. 🇧🇷

pic.twitter.com/XJgJTWv7qh
— Polymarket FC (@PolymarketFC) March 9, 2026

میچ ریفری نے واقعے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 23 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

یہ برازیل کی فٹبال تاریخ میں پہلا موقع ہے جب ایک میچ میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہو۔

𝟐𝟑 𝐒𝐓𝐑𝐀𝐈𝐆𝐇𝐓 𝐑𝐄𝐃 𝐂𝐀𝐑𝐃𝐒 😳🤯

Absolute chaos in the final seconds of the Campeonato Mineiro final between Cruzeiro and Atlético MG as a huge brawl leads to 23 straight red cards 🟥

After things finally cooled down, Cruzeiro lifted the trophy 🏆 pic.twitter.com/uFHrlNzn1E
— 433 (@433) March 9, 2026

میچ کے بعد اٹلیٹیکو مینیرو کے کھلاڑی ہلک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی بھی فٹبال میچ میں ایسی تشدد آمیز صورتحال پہلے نہیں دیکھی اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب کروزیرو کے کوچ ٹائٹ نے فتح کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب کے شائقین کی محبت اور احترام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Similar Posts