عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1255 افراد شہید جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگ کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہے بلکہ خطے کے کئی دیگر ممالک بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں بھی مختلف ممالک میں جانی نقصان ہوا ہے۔ ایران کے حملوں میں امریکی فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ اسرائیل میں 13 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح خطے کے دیگر ممالک بھی اس جنگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات میں 4 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے جبکہ کویت میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے جبکہ بحرین میں ایک شخص ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمان میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، قطر میں 16 افراد زخمی جبکہ اردن میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔