نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو شکست دے دی

0 minutes, 21 seconds Read
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بارش کے باعث میچ کو 10، 10 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

فیصل آباد نے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ مبصر خان 26 اور محمد فیضان 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور وائٹس کی جانب سے احمد دانیال نے 3، عبید شاہ نے 2 اور محمد رمیز جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Lahore Whites’ Ahmed Daniyal takes 3 wickets vs Faisalabad | Match 06 | ABS Developers National T20 Cup 2026#FSDvLHRW | #NationalT20Cup pic.twitter.com/5FXSTbsroc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 10, 2026

لاہور وائٹس نے محمد اخلاق (48) اور محمد فائق (32) کی 74 رنز کی جارحانہ اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

🏏 ABS Developers National T20 Cup 2025-26 🏏

Lahore Whites seal a 6-wicket win over Faisalabad in a rain-hit exciting contest 🌧️

Faisalabad 106-7 (10 overs)
Lahore Whites 110-4 (9.4 overs)

Full Scorecard 👉🏼 https://t.co/JWc36Phzqw#FSDvLHRW | #NationalT20Cup pic.twitter.com/v79wqFWjTP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 9, 2026

فیصل آباد کی جانب سے مبصر خان نے 2 محمد فیضان اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts