ایران میں جوہری تنصیب پر اسرائیلی بمباری؛ عراق میں آئل ٹینکرز بھی تباہ؛ ہولناک ویڈیوز

0 minutes, 28 seconds Read
اسرائیل نے تہران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جب کہ ایران نے عراق کے قریب دو آئل ٹینکروں پر حملہ کردیا جس میں عملے کا ایک رکن بھی ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے قریب دو آئل ٹینکرز حملوں کی زد میں آگئے جس میں مجموعی طور پر 40 سے زائد افراد سوار تھے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 39 افراد کو بحفاظت بچالیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ 

شُبہ ہے کہ دونوں آئل ٹینکز پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے تاہم ایران نے صرف ایک ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Additional footage of the two oil tankers struck by Iran in the northern Persian Gulf tonight, both reportedly loaded with Iraqi oil.

The tankers have been completely engulfed in flame, and are leaking burning oil. pic.twitter.com/wX2sNYZXuB
— OSINTtechnical (@Osinttechnical) March 11, 2026

عراق نے اپنے تمام آئل ٹرمینلز کی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ عمان کی بندرگاہ صلالہ میں بھی ڈرون حملوں کے بعد ایندھن کے ذخائر میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ وہاں بھی آپریشن روک دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب ایک اہم جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس میں آگ بھڑک اُٹھی اور جوہری تنصیبت نزدیک ہونے کے باعث شدید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران کے قریب تالیغان کمپاؤنڈ نامی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا جہاں مبینہ طور پر ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جدید دھماکا خیز مواد پر تحقیق کر رہا تھا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تنصیب ایران کے خفیہ اے ایم اے ڈی پروگرام کا حصہ رہی ہے جس کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری تھا۔ ایران اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے۔

Bahrain’s 🇧🇭 Interior Ministry said early Thursday that fuel storage tanks at a facility in Muharraq governorate were targeted in an attack attributed to Iran 🇮🇷, adding that authorities have begun taking measures to handle the incident and secure the site.

The incident came… pic.twitter.com/3iswZ45qtz
— Saad Abedine (@SaadAbedine) March 12, 2026

علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے دوران تہران میں حکومتی تنصیبات پر وسیع فضائی حملے بھی کیے۔

ایران نے جنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ممکنہ اہداف میں ایمیزون، گوگل، مائیکروسافٹ اور اینویڈیا جیسے بڑے اداروں کے دفاتر شامل ہو سکتے ہیں۔

 

Similar Posts