افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ چینی ہم منصب یوئی ژیاؤ یونگ سے ملاقات ہوئی جو آج صبح کابل سے واپس پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم (ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ) جیسی دہشت گرد گروپس سے پاکستان اور چین کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا’۔
محمد صادق نے کہا کہ ‘پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا’۔
Held a detailed meeting with my Chinese counterpart, Ambassador Yue Xiaoyong, who arrived from Kabul this morning. Discussed threats posed by terrorist groups such as TTP and ETIM to Pakistan and China respectively. Agreed on the need for collective efforts to ensure lasting… pic.twitter.com/k9CjllpDxT
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) March 12, 2026