پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل این جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے صارفین کے لیے قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کے مہینے کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 22 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے جب کہ سوئی نادرن کے لیے ایل این جی 622 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 2.26 سے 2.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سوئی سدرن کے صارفین کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.53 سے 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہےسوئی سدرن کے لیے ایل این جی 634 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو مارچ کے مہینے کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

Similar Posts