سیاسی طعنے بازی جھوٹی باتوں یا شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں، عظمیٰ بخاری

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب سیاسی طعنے بازیوں یا شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ہمیں جھوٹی باتوں پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

لاہور پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

تقریب میں فوٹو جرنلسٹس میں لائف ایچیومنٹ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

ڈمپرز روزانہ کراچی کے شہریوں کو مار رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے بہت سے دوست نما لوگوں کو اپنی سیاست بچانے کیلئے مسائل پیدا کرنے کی عادت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا درست استعمال کرنا چاہئے اور سوشل میڈیا پرپروپیگنڈے سے گریز کرنا چاہئے۔

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر عظمی بخاری کا سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ گندم پالیسی پر کہا جا رہا ہے کہ کسان مر گئے، کیا باقی صوبوں نے کسان سے گندم خریدنے یا امدادی قیمت کا اعلان کیا ہے؟

عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو حقیق ی معنوں میں ریلیف مہیا کررہی ہے، سرویز میں بھی مریم نواز پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے جو جلسہ جلوس سے نہیں آتا۔

Similar Posts