مچھر کالونی میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سی فوڈ جل گیا

0 minutes, 0 seconds Read
مچھر کالونی بنگالی پاڑہ میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سی فوڈ اور ایک موٹرسائیکل جل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی محمدی کالونی بنگالی پاڑہ  میں سی فوڈ کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی ، ادیدھی کی ایمبو لینسیں ، پولیس اور رینجرز موقعے پر پہنچ گئی۔

ایدھی کے رضاکار مظفر کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گھروں میں اگ لگی ہے تاہم موقعے پر پہنچ کر دیکھا تو اگ مچھلی اور جھینگے کے گودام میں لگی تھی۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائرفائٹرز نے ایک گاڑی کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد أگ پر قابو پالیا گیا۔

آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت ک سی فوڈ ، ایک موٹرسائیکل اور دیگر سامان جل گیا۔ فوری طور پر أگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم أتش زدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، مالی نقصان کا فوری طور پر حتمی تخمیہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

Similar Posts