کاسا۔1000منصوبے میں  پاکستان کی اہم اقتصادی کامیابی، 27 ملین ڈالر کی نمایاں بچت

0 minutes, 0 seconds Read
کاسا۔1000 منصوبے میں پاکستان کو اہم اقتصادی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس میں 27 ملین ڈالر کی نمایاں بچت ہوئی ہے۔

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سویڈن میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے  مذاکرات میں پاکستان نے کاسا-1000 منصوبے کے کنٹریکٹر کے تخمینہ شدہ اخراجات میں کمی لا کر 27 ملین ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔

بیان کے مطابق سویڈن میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے مفادات کا مؤثر تحفظ کیا گیا۔ پہلے پاکستان کے لیے کیئر اینڈ کسٹڈی کی لاگت 32.9 ملین ڈالر تھی، اب یہ 9 ملین ڈالر ہو کر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تقسیم ہوگی، جس سے پاکستان کو نمایاں مالی بچت حاصل ہوگی۔

افغانستان کی صورتحال کے باعث تاخیر کا شکار کاسا-1000 منصوبے کی نئی ٹائم لائن کے مطابق ایچ وی ڈی سی نظام کی تکمیل ستمبر 2027 تک متوقع ہے۔ حکام نے اہم تنصیبات کی عبوری حفاظت اور فعالیت برقرار رکھنے اور فروری 2028 تک توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

Similar Posts