بابراعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل

0 minutes, 2 seconds Read
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر ایک منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

کرکٹ کے میدان میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے والے بابر اعظم اس بار کچن میں اپنی مہارت دکھاتے نظر آئے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے عید کی مناسبت سے ’شیف‘ کا روپ دھار رکھا ہے۔ انہوں نے کچن میں خود کھڑے ہو کر عید کی روایتی ڈشز، سویاں اور شیر خورمہ تیار کیا۔

https://www.instagram.com/p/DWISm0eipDX/?hl=en

بابراعظم کا یہ اچھوتا انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ان کے چاہنے والے اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ بابراعظم نہ صرف ایک بہترین کرکٹر ہیں بلکہ وہ زندگی کے ہر رنگ کو انجوائے کرنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔

 

Similar Posts