عید کا دن ماتم میں تبدیل، والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read
کے پی میں کاٹلنگ کے علاقے تھانہ حرکی کی حدود قاسمی میں فائرنگ سے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کی تین خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔

فائرنگ کے واقعے میں دو کمسن بچے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق خواتین میں محبوب علی کی اہلیہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

دونوں بیٹیاں شادی شدہ، عید منانے والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں۔ زخمی بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔

زخمی بچے جاں بحق خاتون کے نواسہ اور نواسی ہیں۔ زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts