شاہ رخ خان اور روہت شیٹی کے تعلقات خراب ہوگئے؟

0 minutes, 0 seconds Read

معروف فلم ساز اور ہدایتکار روہت شیٹی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق زیر گردش افواہوں پر لب کشائی کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان افواہوں کا تعلق اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان مبینہ ناراضگی یا فاصلے سے تھا، جن کا آغاز 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ کے بعد ہوا تھا۔

فلم ’دل والے‘ جس میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ہمراہ ورون دھون اور کریتی سنن نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے، نے اگرچہ بین الاقوامی سطح پر شاندار بزنس کیا تھا، تاہم بھارتی سینما گھروں میں اسے ملا جلا ردعمل ملا۔ اس کے بعد سے دونوں فنکاروں نے کسی نئے پراجیکٹ پر اکٹھے کام نہیں کیا، جس کے باعث میڈیا اور مداحوں میں ان کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں بڑھتی گئیں۔

تاہم حالیہ گفتگو کے دوران، روہت شیٹی نے ان قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی قسم کی ناراضی یا سردمہری نہیں ہے۔ معروف پوڈکاسٹ شو ’گیم چینجرز‘ میں شرکت کرتے ہوئے روہت نے کہا، ’نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے درمیان ہمیشہ باہمی احترام رہا ہے۔ ’دل والے‘ کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اب اپنی فلمیں خود پروڈیوس کرنی چاہئیں۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی نقصان ہو بھی، تو وہ اپنا ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نقصان ہوا بھی نہیں۔ ’دل والے‘ اوورسیز میں سب سے بڑی ہٹ فلم تھی۔‘

شاہ رخ خان رات کو سو کیوں نہیں پاتے؟ اداکار نے بتا دیا

روہت شیٹی نے انٹرویو کے دوران بالی وڈ میں دوستی اور وفاداری کے موضوع پر بھی تفصیلی گفتگو کی، اور اس عمومی تاثر کی نفی کی کہ فلمی صنعت میں تعلقات محض مفادات پر مبنی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قریبی تعلقات آج بھی چند اداکاروں سے بہت مضبوط ہیں۔

’ایسے دو یا تین لوگ ہیں جنہیں میں رات کے دو بجے بھی کال کر سکتا ہوں۔ اجے دیوگن، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میرے بہت قریبی دوست ہیں۔‘

روہت شیٹی نے دیپیکا پڈوکون کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران، جب صرف آخری سین باقی تھا، دیپیکا حمل کے چوتھے ماہ میں تھیں، اس کے باوجود وہ شوٹنگ کے لیے وقت پر سیٹ پر موجود تھیں۔


شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے؟ نجومی نے اداکار کے ’منّت‘ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس طرح کے تعلقات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، جہاں فنکار نہ صرف پروفیشنل ہوتے ہیں بلکہ ذاتی سطح پر بھی اتنے وفادار اور پرعزم ہوتے ہیں۔‘

Similar Posts