حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے آخری مراحل میں تھا کہ اچانک رن وے پر موجود فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جزوی شٹ ڈاؤن اور عملے کی کمی کے باعث پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن فضائی ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے افسران کی کمی کے باعث ایئرپورٹ آپریشنز متاثر تھے، جس کی وجہ سے یہ سنگین حادثہ رونما ہوا۔