امریکا کی جنگ بندی تجاویز موصول؛ پاکستان یا ترکیہ میزبان ہوسکتے ہیں؛ ایرانی عہدیدار

0 minutes, 0 seconds Read
امریکا کی جنگ بندی کے لیے تجاویز ایران کو موصول ہوگئی ہیں جس کے لیے ممکنہ میزبانی پاکستان یا ترکیہ کے حصے میں آسکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز سے گفتگو میں کیا۔

انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز ایران کو پہنچائی ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ نے بھی اس سفارتی رابطے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ دونوں کو ممکنہ طور پر ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات کی میزبانی کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ امریکا کی جانب سے باضابطہ تجویز موصول ہو چکی ہے تاہم انھوں نے تجویز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

انھوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ وہی 15 نکاتی فریم ورک ہے جس کا پہلے ذکر سامنے آ چکا ہے یا کوئی نئی پیشکش ہے۔

دوسری جانب ایران سرکاری سطح پر اب بھی اس مؤقف پر قائم ہے کہ فی الحال کسی قسم کے مذاکرات جاری نہیں اور وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

 

Similar Posts