ایران نے امریکی لڑاکا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، ویڈیو وائرل

0 minutes, 5 seconds Read
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ایف ایٹین لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا ہے تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس دعوے کے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس دعوے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے دعوے معلوماتی جنگ (انفارمیشن وار) کا حصہ ہو سکتے ہیں، جس میں غلط یا غیر مصدقہ ویڈیوز اور خبریں پھیلائی جاتی ہیں تاکہ عوامی رائے کو متاثر کیا جا سکے۔

US F-18 JET HIT BY AIR DEFENSES OVER IRAN — IRGC pic.twitter.com/uFYL2Jwnb1
— RT (@RT_com) March 25, 2026

ماہرین کے مطابق موجودہ جنگ صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہی بلکہ اب یہ معلوماتی محاذ پر بھی لڑی جا رہی ہے، جہاں دونوں فریق اپنی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ خطے میں فوجی کشیدگی، حملوں اور بیانات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Similar Posts