کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف

0 minutes, 0 seconds Read

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیںِ ، محمد نواز اور بین ڈوارشیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Similar Posts