ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال قمار بازی میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کرکے 84 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 11 لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم بھی برآمد ہوئی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کیے جائیں۔
آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ پولیس افسران جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔
سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن کی معاونت سے جوئے میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔